ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوسموس کبڈی ٹورنامنٹ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت؛ وائی ایم ایس اے سیمی فائنل میں داخل؛ کل جمعہ کو ہوں گے مزید میچس

کوسموس کبڈی ٹورنامنٹ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت؛ وائی ایم ایس اے سیمی فائنل میں داخل؛ کل جمعہ کو ہوں گے مزید میچس

Fri, 05 Feb 2021 00:29:15    S.O. News Service

بھٹکل 4 فروری (ایس او نیوز)  کوسموس کے زیراہتمام دو روزہ ضیاء میموریل   فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ اب تیسرے دن بھی جاری رہے گا کیونکہ رات بارہ بجے سے پہلے تک تمام میچس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے دیگر میچس کو کل جمعہ دوپہر دو بجے کے بعد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ اتنا شاندار اور میچس اتنی ٹکر کی رہیں کہ  میچس سے لطف اندوز ہونے  ہزاروں لوگ  اسٹڈیم میں اُمڈپڑے۔ اسٹڈیم کی کرسیاں بھرنے کے بعد سینکڑوں لوگوں کو  کبڈی کورٹ کو گھیر کر کھڑے کھڑے میچس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔  کورونا لاک ڈاون کے بعد بھٹکل میں منعقدہ اس پہلے  ٹورنامنٹ میں عوام الناس اتنی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی شائد  اس کا اندازہ آرگنائزر نے بھی نہیں لگایا ہوگا۔جبکہ ٹورنامنٹ لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جارہا ہے اور  ایک ہزار سے زائد لوگ لائیو نشریات سے بھی ٹورنامنٹ کا لطف اُٹھاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

اب تک وائی ایم ایس اے، سن شائین، لائن ، شاہین مخدوم،  انفا ، اسداللہ ، کوسموس اے اور  کوسموس خلیفہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں، جبکہ دیگر ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر جاچکی ہیں۔ آج  جمعرات کو رات دیر گئے تک پہلا  کوارٹر فائنل میچ ہی  کھیلا جاسکا اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی دی گئی ڈیڈلائن یعنی رات بارہ بجے سے پہلے ہی ٹورنامنٹ کو روک دیا گیا۔ 

آج کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں  دیگر میچس کی طرح  سخت مقابلے کے بعد  وائی ایم ایس اے نے سن شائین کو شکست دی اور سیمی فائنل میں داخؒل ہوگئی، جبکہ کل بعد نماز جمعہ دو بجے دوسرا کوارٹر فائنل لائن اور شاہین مخدوم کے درمیان ہوگا،  پھر ا نفا اور کوسموس خلیفہ اور آخری کوارٹر فائنل   اسداللہ اور کوسموس اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اب بچے ہوئے میچس مزید دلچسپ ہوں گے اس لئے  کوارٹر فائنل ، سیمی فائنل اور فائنل  مقابلہ  دیکھنے کے لئے کل بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا اسٹڈیم  پہنچنا  طئے ہے۔


Share: